ابنا: ریڈیو تہران کی رپورٹ کے مطابق شام کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ شامی وزیر خارجہ نے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے ٹیلی فون پر بات چيت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام اپنے علاقوں پر صیہونی حکومت کے حملوں کا ضرور جواب دے گا۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے منشور میں شام کو یہ حق دیا گيا ہے کہ وہ اسرائیل کے حملوں کا جواب دے۔ شام کے وزیر خارجہ نے کہا کہ دمشق کے نواحی علاقوں پر صیہونی حکومت کے حملوں سے شام میں سرگرم مسلح دہشت گردوں کے ساتھ اس ناجائز حکومت کے تعلق اور رابطے واضح ہو گئے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
6 مئی 2013 - 19:30
News ID: 416903
شام کے وزیر خارجہ ولید المعلم نے اس بات پر زور دیا ہے کہ شام پر صیہونی حکومت کے حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔